سیالکوٹ، بجلی کا بل زیادہ آنے پر بزرگ نے خود کو آگ لگالی
سیالکوٹ(صباح نیوز) سیالکوٹ کے محلہ حاجی پورہ میں 60 سالہ بزرگ نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی جسے تشویشناک حالت میں طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، تاریخی مہنگائی سے تنگ آ کر بزرگ شخص نواز نے پٹرول چھڑک کر آگ لگائی جس سے اس کی حالت تشویشناک ہوئی اور اسے طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کے علاج معالجہ کیا اور طبی امداد دی گئی، محمد نوید کے مطابق سیالکوٹ میں برن یونٹ نہ ہونے کی وجہ سے شدید جھلس جانے والے نواز کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کیا گیا جہاں طبی امداد دی گئی۔
Load/Hide Comments


