گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ ، مرکزی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

گلگت (صباح نیوز)گلگت میں داسو کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے کے کے ایچ شاہراہ ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ کی بندش سے کئی مسافرگاڑیاں پھنس کررہ گئیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سے بسوں کو پتھرلگنے سے نقصان ہوا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پرانٹرنیٹ سروس بھی نہیں۔ جس کی وجہ سے انھیں رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں