کراچی،سی ٹی ڈی کالعدم تنظیم کے 2 مشتبہ افراد گرفتارکرنے کا دعویٰ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے سچل میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے ،ملزمان سے 2 دستی بم اور پستول برآمدہوئے ۔سی ٹی ڈی نے کہا کہ گرفتارافراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ان کی شناخت اللہ رکھیو منگی اور یاسر حسن لاشاری کے نام سے ہوئی ہے۔حکام نے کہا کہ مشتبہ افراد سے تنظیم کی چندے کی رسیدیں اور پمفلٹ بھی ملے اور ان کو 5 افراد کو قتل کرنے کا ٹارگٹ دیا تھا۔سی ٹی ڈی نے کہا کہ مشتبہ افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں