سعودی اتحادکے حملے ناحق اور غیر منصفانہ ہیں، اقوام متحدہ

نیویارک:اقوام متحدہ انسانی امور کوآرڈینیشن آفس(OCHA)نے یمن میں سعودی زیرِ قیادت کولیشن فورسز کی طرف سے کئے گئے فضائی حملوں کو خوفناک اور ناحق قرار دیا ہے۔OCHA کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 15 جون کو سادا کی تحصیل شیدا میں کئے گئے حملوں میں ابتدائی معلومات کے مطابق 4 بچوں سمیت کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اقوام متحدہ کی کوآرڈینیٹر برائے امورِ انسانی لائس گرینڈ نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ” ہم، ان خوفناک اور ناحق حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے عزیزوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔گرینڈ نے کہا ہے کہ یمن میں امن قائم کرنے کی ضرورت ہے اور خاص طور پر کورونا وائرس کے دنوں میں کہ جب انسانی امدادی تنظیموں کے فنڈ ختم ہو چکے ہیں کئی ملین یمنی باشندوں کی زندگی خطرے میں ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اقوام متحدہ کی طرف سے فائر بندی کی اپیلوں کے باوجود یمن میں جنگ جاری ہے اور ماہِ جنوری سے لے کر اب تک جاری جھڑپوں میں 800 سے زائد انسان ہلاک ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں