سسرالیوں کے تشدد سے نوجوان جاں بحق
گجرات(صباح نیوز)گجرات میں مبینہ طور پر سسرالیوں کے تشدد سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لالہ موسیٰ میں مبینہ طور پر سسرالیوں کے تشدد سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔مقتول کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی ۔ مقتول کی بیوی سسر ساس اور سالے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،پولیس کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


