پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 مشتبہ افراد ہلاک

پشین (آئی این پی) بلوچستان کے ضلع پشین میں کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ڈی) کی ایک کا رروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 مشتبہ افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے جن کے ٹھکا نے سے بھا ری مقدار میں اسلحہ و گو لہ با رود بھی بر آمد کر لیا گیا ہے ۔سی ٹی ڈی بلوچستان کے ترجمان کے مطابق گزشتہ شب ضلع پشین کے علا قے سرخاب میںکائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ڈی) کی جا نب سے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میںکالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 4 مشتبہ افراد کو ہلاک کر دیا گیاجن کی نعشوں کو ضابطے کی کا رروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی شناخت شکرالدین عرف عمر خالد،امین اللہ،احمد اللہ اور عبدالفتاح کے نام سے کر کی گئی ہے ،ہلاک کئے جا نے والے افراد میں سے 2 کا تعلق پشین کے علا قے تراٹہ، ایک کا کوئٹہ اور ایک کا تعلق افغانستان سے بتا یا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق مشتبہ افراد کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہلاک مشتبہ افراد پولیس اور سیکورٹی فورسز پر حملوں کے علاوہ تخریب کاری کے مختلف سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی کوئٹہ میں درج کر کے نیٹ ورک کے باقی ارکان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں