محکمہ صحت کی ژوب میں خسرے سے 3 بچوں کی اموات سے متعلق خبروں کی تردید

ژوب(یواین اے)گزشتہ روز نیوز ایجنسی کی جانب سے اخبارات میں چھپنے والی اور سوشل میڈیاپر چلنے والے خبر پر محکمہ صحت کے ٹیم کلی مینابازار پہنچی وہاں خسرے کی کوئی اثرات نہیں تھی ایک گھر کی بچی بیمار ہوئی تھی وہ کوئٹہ کے ایک وارڈ میں داخل تھی اس کے ساتھ چار ماہ کا بچہ بھی تھا اس کو کوئٹہ میں خسرہ لگ گیا اور وہاں فوت ہوایہاں کلی مینابازار میں جو تین بچے فوت ہوئے وہ خسرے سے نہیں کسی اور بیماری سے اموات واقع ہوئی اوران کے خاندانوں سے تصدیق کی گئی ،یہاں نزدیک بھی کسی دیہات میں خسرہ نہیں ہے لیکین محکمہ صحت نے پھر بھی کلی مینابازار میں احتیاط کے طورپر تقریباتین سو بچو اور بچیوں کی ویکسینیشن کی گئی اور بچوں کے خون کے نمونے ٹسٹ کیلئے بھیج گئے،انہوں نےکہاکہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذمہ داران خبر چلنے سے پہلے تصدیق کرے کہ بچوں کی اموات کس چیز سے ہواہے سوشل میڈیاکے خبر کے بجائے محکمہ صحت سے خبر کی تصدیق ضروری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں