کورونا وائرس میں بدریج اضافہ، ایک دن میں ریکارڈ 136اموات، کیسز 1لاکھ 65ہزار

لاہور: پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 62 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 136 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 229 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 944 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 61 ہزار 678، سندھ میں 62 ہزار 269، خیبر پختونخوا میں 20 ہزار 182، بلوچستان میں 8 ہزار 998، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 225، اسلام آباد میں 9 ہزار 941 جبکہ آزاد کشمیر میں 769 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 10 لاکھ 11 ہزار 106 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہزار 824 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 61 ہزار 383 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 136 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 229 ہوگئی۔ پنجاب میں ایک ہزار 265، سندھ میں 964، خیبر پختونخوا میں 773، اسلام آباد میں 95، گلگت بلتستان میں 18، بلوچستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 15 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں