گھوٹکی میں بمب دھماکہ، دو سیکیورٹی اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق

گھوٹکی: گھوٹکی کے ریلوے سٹیشن کے قریب گوشت کی دکان پر نصب بم دھماکا ہوا جس میں 2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے گھوٹکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ بم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم علاقے کو سرچ کر رہی ہے۔ ایس ایچ گھوٹکی تھانہ طفیل احمد بھٹو کے مطابق جاں بحق اہلکاروں میں امتیاز، فیاض اور ایک راہگیر غلام مصطفی شامل ہیں جبکہ زخمی شہری کا نام معلوم نہیں ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں