خضدار میں آسمانی بجلی گرنے سے بچہ جاں بحق، خاندان کے 3 افراد زخمی
کوئٹہ (این این آئی) خضدار میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک بچہ جاں بحق، خاندان کے 3افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو خضدار تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا اس دوران خضدار سٹی میں واقع گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ خاندان کے 3افراد زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو حکام نے لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کارروائی جاری ہے۔
Load/Hide Comments


