وزیراعلی بلوچستان جام کمال سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے رابطہ ڈاکٹر شہباز گل کی ملاقات

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے وزیراعظم کے معاون خصوصی براۓ سیاسی رابطہ ڈاکٹر شہباز گل نے ملاقات کی. ملاقات کے دوران ڈاکٹر شہباز گل کی کورونا وائرس کی روک تھام اور تدارک کے لیۓ بلوچستان حکومت کے اقدامات کی تعریف کی. ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ زمینی حقائق جانے بغیر تفتان میں بلوچستان حکومت کے اقدامات کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنانا درست عمل نہیں تھا. وزیراعظم کی ہدایت پر بلوچستان کا دورہ کر رہا ہوں دورے کا مقصد لوگوں کو حوصلہ دینا اور وفاقی حکومت کے تعاون کی یقین دہانی کرانا ہے. ملاقات میں کورونا وائرس کے معاشی و اقتصادی شعبوں پر مرتب اثرات پر بھی تبادلہ خیال. اس موقع پر وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ کورونا وائرس نہ صرف انسانی جا نوں بلکہ معیشت کے کیۓ بھی بڑا چیلنج ہے. آغاز میں عوام کو کورونا وائرس کے نقصان کے متعلق یقین دلانا مشکل تھا تاہم اب ان میں احتیاطی تدابیر کا شعور آ رہا ہے. ملاقات میں اتفاق اس بات پر اتفاق راۓ کیا گیا کہ کووڈ-19 (COVID-19) نے پوری دنیا کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے تاہم اس صورتحال سے نیۓ مواقع اور ٹیکنالوجی کے امکانات بھی پیدا ہو رہے ہیں. کورنا وائرس سے قوم منظم ہورہی ہے اور قوم میں صحت اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے شعور اجاگر ہوا ہے. وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان میں فوڈسیکیورٹی کی صورتحال اطمینان بخش اور اللہ کی خصوصی رحمت ہے. فوڈ سیکیورٹی کی وجہ سے کورونا وائرس کے معاشی اثرات بہت زیادہ نقصان دہ نہیں. کورونا وائرس کے رویہ کے حوالے سے ابھی تک دنیا بھر میں صرف اندازے ہی لگاۓ جا رہے ہیں. حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس سے روزگار اور کاروبار پر مرتب ہونے والے اثرات کو کم کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے. صوبے میں اخوت کے اشتراک سے چھوٹے پیمانے پر کاروبار کے لیۓ قرض حسنہ کے پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے. آئیندہ سال کے بجٹ میں معاشی معاونت کی فراہمی کے مزید پروگرام شامل کیۓ گیۓ ہیں جن سے نوجوان اپنا کاروبار شروع کر سکیں گے. انٹر پنیورشپ کے تحت اپنے لوگوں کو معاشی طور پر انکے پیروں پر کھڑا کرنا ہے. باہر سے آنے والے ہنر افراد کو بھی معانت فراہم کر کے اپنے ہنر کو بروۓ کار لانے کے مواقع دینگے. بلوچستان کے ہر ضلع میں معاشی سرگرمیوں کے مواقع موجود ہیں. زراعت ماہی گیری اور لائیو سٹاک سمیت دیگر شعبوں میں کاروبار کرنے کے روشن امکانات ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں