سوردو میں اسد اللہ سدوزئی کی تقریر غیر سیاسی اور ان کی بوکھلاہٹ کی عکاس ہے، نیشنل پارٹی پنجگور
پنجگور (آن لائن) نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے صدر حاجی صالح محمد بلوچ نے بی این پی (عوامی )سدوزئی گروپ کے سربراہ اسداللہ سدوزئی کے یکم ستمبر 2023 کو سوردو میں اپنے ایک نام نہاد خود ساختہ شمولیتی پروگرام میں بچگانہ تقریر میں غیر اخلاقی زبان استعمال کیا ہے غیر اخلاقی زبان استعمال کرنا ایک غیر سیاسی اور بوکھلاہٹ کا شکار لیڈر کی علامت ہے جب بھی کسی کو شکست و ناکامی ہوتی ہے تو وہ اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے مختلف حیلے بہانے کرتے ہیں۔ اب اسداللہ سدوزئی کو اپنی سیاسی شکست صاف نظر آرہا ہے۔ جوکہ مزکورہ شمولیتی پروگرام کا ڈرامہ رچایا گیا تھا وہ مکمل فلاپ ہوگیا ہے کیونکہ جن افراد کا نام لیکر شمولیت کی پروگرام منعقد کیا تھا وہ انکی وزارت کے دور میں چند مہینے پہلے حاجی یاسین زہری کی شمولیت پر اظہار کیا گیا تھا۔ انہوں کہاکہ بی این پی عوامی سدوزئی گروپ کی زوال کا نتیجہ کوئی اور نہیں بلکہ اسداللہ سدوزئی کی خود کی تنگ نظرانہ تکبر، غرور اور غیر اخلاقی رویہ سمیت بے پناہ کرپشن اور زمین چوری کا نتیجہ ہے انکی کالے کرتوتوں کی وجہ سے عوام ان سے دور ہوتے چلے جارہے ہیںتاریخ گواہ ہے کہ اسداللہ سدوزئی نے دوران وزارت جو تاریخی کرپشن کی ہے اس وجہ سے انکی جماعت درخت کے پتوں کی طرح بکھر رہی ہے اب ان بکھرے ہوئے پتوں کو دوبارہ اکھٹا کرنا مشکل ہے ۔ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بردباری رواداری عزت واحترام کو مقدم رکھ کر سیاست کی ہے اقتدار کرسی آنے جانے چیز ہے مگر اخلاق احترام وہ مضبوط شے ہیں جو کھبی ختم نہیں ہونگے نیشنل پارٹی میں عوام کی مقبولیت اور جوق درجوق شمولیت نیشنل پارٹی کی عوام سے اچھے اخلاق اور مخلصانہ کارکردگی ہے موصوف نے خود بی این پی عوامی کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے ایک گروپ کا سربراہ خود عوامی سدوزئی گروپ میں مشہور ہے دوسرا اسرار اللہ زہری سربراہی کررہا ہے جیسے استاد زہری گروپ کہا جاتا تیسرا گروپ احسان شاہ کی جنہیں بی این پی احسان شاہ گروپ کہا جاتا ہے اس میں نیشنل پارٹی کا کوئی قصور نہیں ہے بلوچستان بھر میں انھیں بی این پی عوامی اسد سدوزئی گروپ پکارتے اور لکھتے ہیں اگر موصوف کو سدوزئی نام سے نفرت ہے تو برائے کرم آج کے بعد سدوزئی لفظ کو اپنے ساتھ جوڑنے کی معمانت کردے تو بہتر ہے ۔


