نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا گریجویشن مکمل کرنے کے بعد جشن
اسلام آباد،لندن: (انتخاب ویب ڈسک) تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد لندن میں اپنے رہائش گاہ میں اس کا جشن منایا ہے، کیک بھی کاٹا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی جشن کی تصوہر شیئر کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی نے بتایا ہے کہ گریجویشن کی تعلیم مکمل کرنے بعد خوش ہوں۔ اگلی منزل کیا ہوگی، ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی، مگر امید ہے وہ اچھا ہی ہوگا۔نوبل انعام یافتہ ملالہ کا کہنا ہے کہ فراغت کے ان لمحات میں ٹی وی دیکھنا، کتابیں پڑھنا اور سونا معمولات زندگی ہیں۔ملالہ یوسف نے برطانیہ کی مشہور آکسفورڈ یونیورسٹی سے فلسفہ، سیاسیات اور معاشیات بطور اہم مضامین کے ساتھ اپنا گریجویشن مکمل کرلیا ہے۔ ملالہ یوسفزئی نے 2017 میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا۔
Load/Hide Comments


