نیب نے رانا ثنااللہ کیخلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دے دی

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ کیخلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں منتقل کرنے کی منظوری دی دی۔

ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کی زیرصدارت ریجنل بورڈ اجلاس میں میگا کرپشن مقدمات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کیخلاف کیس پر جامع بریفنگ کے بعد انکوائری کوانویسٹی گیشن میں منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

نیب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نیب نے رانا ثنااللہ کیخلاف 40 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثہ جات کے شواہد اکھٹے کیے ہیں۔

نیب بورڈ اجلاس میں راناثنااللہ کے اثاثہ جات کی وصولی کی تفصیلات اور بیانات پرجامع بریفنگ دی گئی انویسٹی گیشن کے دوران رانا ثنااللہ اور اہل خانہ کے نام مزید جائیدادوں کے انکشاف کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

خیال رہے نیب نے اس سے پہلے الزام لگایا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے منصب کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے فیصل آباد میں انڈر پاس کا نقشہ تبدیل کروایا اور من پسند افراد کو فائدہ پہنچایا۔

اس سے پہلے بھی نیب لاہور میں موجود لا چیمبر، ڈی ایچ اے کے دو گھروں، آٹھ کنال اراضی، رحمان گارڈن کی چار دکانوں، موجود سونے اور لینڈ کروزر کے بارے میں بھی چھان بین کرتا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں