کوہلو میں 95 فیصد اسکول بند، اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہ وصول لینے لگے، طلبہ تعلیم سے محروم
کوہلو (آن لائن) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں محکمہ تعلیم کے 95 فیصد اسکول بند 5 فیصد اسکول میں اساتذہ کی بھی غیر حاضریاں جاری پورے ایک تحصیل میں ایک اسکول بھی نہیں اگر ڈیڑھ لاکھ میں پندرہ ہزار افسران کو دے کر گھر میں سکون سے بیٹھے ہیں ایک ٹیچر کا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو تفصیلات کے مطابق یوں تو پورے بلوچستان میں نظام تعلیم دم توڑ چکا ہے لیکن ضلع کوہلو کے تحصیل کاہان میں ایک اسکول بھی کھلا نہیں ملے گا ایک سروے کے مطابق باقی پورے ضلع میں 95 فیصد اسکول بند پڑے ہیں لوگوں نے اپنے مہمان خانے بنا رکھے ہیں یا بوسے ڈالنے کا کام لیا جا رہا ہے 5 فیصد کھلے اسکولوں میں بھی اساتذہ کی حاضریاں انتہائی کم ہیں ایک ٹیچر نے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک لاکھ پچاس ہزار تنخواہیں لینے والے ٹیچر پندرہ ہزار اپنے بلائی افسران کو دیے کر اپنے کاروبار میں مشغول رہتے ہیں یا پھر گھر میں سکون سے بیھٹے ہیں دور جدید میں بھی پورا ایک نسل ان پڑھ جاہل پیدا ہو رہا ہے عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خدارا یہ رشوت خوری بند کر کے آنے والے نسلوں کو بچایا جائے اور ساتھ ساتھ انھوں نے کلدم تنظم بی ایل اے ،یو بی اے ، بی آر اے کے اعلی حکام سے بھی مطالبہ کیا کہ یا تو ان اساتذہ سے ڈیوٹی لیا جائے یا پھر ان غیر حاضر ٹیچروں کو چن چن کر عبرت کا نشان بنایا جائے ۔


