نیوزی لینڈ میں پولیس پر فائرنگ، ایک آفیسر ہلاک دوسرا زخمی

ویلنگٹن:نیوزی لینڈ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے جمعہ کی صبح بتایا کہ آک لینڈ میں یہ حملہ اس وقت کیا گیا، جب ان افسران نے ایک کار کو روکنے کا کہا تو ایک شخص نے فائرنگ کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ اس کار میں دو افراد سوار تھے، جو پولیس پر حملے کے بعد فرار ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے کارروائی شروع کر دی اور جائے وقوعہ کے قریب واقع ایک گھر پر چھاپہ بھی مارا ہے۔ تاہم ابھی تک کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں