حکومت کی مزاکراتی ٹیم اور اپوزیشن کے درمیان مزاکرات کامیاب, احتجاج ختم کرنے کا اعلان

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) حکومت کی مزاکراتی ٹیم اور اپوزیشن کے درمیان مزاکرات کامیاب۔اپوزیشن نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا صوبائ وزراء زمرک خان اچکزئ سردار عبدالرحمان کھیتران میر ضیاء لانگو اور رکن صوبائ اسمبلی اصغر خان اچکزئ پر مشتمل حکومتی مزاکراتی ٹیم نے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ اور دیگر اراکین سے ملاقات کی جسمیں اپوزیشن نے اپنا موقف پیش کیا حکومتی مزاکراتی ٹیم کی اپوزیشن کے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی پر اپوزیشن نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوۓ احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا اور دعا ء خیر کی گئ اس موقع پر دونوں جانب سے بلوچستان کے عوام کے وسیع تر مفاد میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کرتے ہوۓ صوبے کے مسائل کے حل کے لیۓ اپنی بھرپور صلاحیتں بروۓ کار لانے کے عزم کا اظہار کیا گیا حکومتی ٹیم کی جانب سے اپوزیشن کے مثبت ردعمل پر شکریہ ادا کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں