دشت گوران میں ذگر مینگل اور سناڑی قبائل مورچہ بند، جدید اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال

قلات (نامہ نگار) دشت گوران میں کشیدگی برقرار، دونوں فریقین ذگر مینگل اور سناڑی قبائل ایک دوسرے کیخلاف مورچہ بند ہیں، جدید اور بھاری ہتھیاروں سے ایک دوسرے پر فائرنگ جاری، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ ذرائع کے مطابق دشت گوران میں دونوں فریقین ایک بار پھر ایک دوسرے کیخلاف مورچہ بند ہوگئے ہیں، اس وقت سنگین صورتحال ہے، دونوں قبائل آپس میں مورچہ بند ہیں، فائرنگ کا تبادلہ اور بھاری ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال جاری ہے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔ مقامی افراد میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ قلات اور سوراب سمیت اہل بلوچستان نے حکومت، قبائلی عمائدین، سادات، علماءکرام سمیت تمام طبقہ فکر سے اپیل کی ہے کہ وہ دشت گوران تنازعہ کے مستقل حل کیلئے کوششیں تیز کریں تاکہ مزید قیمتی جانیں ضائع نہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں