توشہ خانہ کیس میں نیب کی بشریٰ بی بی سے ساڑھے چار گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ

راولپنڈی (انتخاب نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ساڑھے چار گھنٹے سے زائد وقت تک پوچھ گچھ کی، جبکہ توشہ خانہ جعلی رسیدوں سے متعلق کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ان کی ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع کردی۔ تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی نیب راولپنڈی میں کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کےسامنے پیش ہوئیں۔ جہاں ساڑھے چار گھنٹے سے زائد وقت تک پوچھ گچھ کے دوران متعدد سوالات کیے گئے۔ خیال رہے کہ بشریٰ بی بی پر سونے اور ہیرے کا نیکلس، سونے اور ہیرے کا بریسلٹ، سونے اور ہیرے کی انگوٹھی، ب±ندے اور بریسلٹ واچ لینے کا الزام، نیب کے مطابق ان تحائف کی قیمت کا شفاف تخمینہ لگانے کیلئے انہیں توشہ خانہ میں جمع ہی نہیں کروایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں تحقیقات کیلئے نیب راولپنڈی نے بشریٰ بی بی کو آج جمعرات کے روز طلب کیا تھا۔ نیب نوٹس میں بشریٰ بی بی کو کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کےسامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں