حب، باپ نے بیٹی کا گلہ دبا کر قتل کردیا، ملزم گرفتار

حب (نمائندہ انتخاب) غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کا گلہ دبا کر قتل کردیا، پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا مقدمہ درج۔ اس حوالے سے رابطہ کرنے پر SHOبیروٹ تھانہ عطاءاللہ نمانی کے مطابق گزشتہ شب حب شہر کے علاقہ داروہوٹل پتھر کالونی سے متصل رہائشی آبادی کے مکین عبدالنبی نامی ایک شخص نے اپنے گھر میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی بیٹی 25سالہ سکھرہ بی بی کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا بعدازاں قتل کو خودکشی کانام دینے کیلئے نعش کو پھندا لگا کر گھر کی چھت سے لٹکا نے کی کوشش کی تاہم واقعہ کی بروقت اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث مقتولہ کے والد عبدالنبی کو حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں