نوابزادہ ضیا اللہ زہری کی نگراں صوبائی کھیل و ثقافت جمال رئیسانی سے ملاقات

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نوابزادہ میر ضیا اللہ خان زہری نے کوئٹہ میں نگراں صوبائی کھیل وثقافت میر جمال خان رئیسانی سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں نوابزادہ میر ضیا اللہ خان زہری نے میر جمال رئیسانی کو نگراں صوبائی وزیر کا قلمدان سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی اپنے دور مدت میں لوگوں کی خدمت کرنے میں پیش پیش ہوں گے اور خصوصاً بلوچستان میں اسپورٹس کو فروغ دینے کیلئے بہترین اقدامات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں