بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے چوری میں ملوث 1937 افسران کے تبادلے کردیے
کوئٹہ (یو این اے) تقسیم کار کمپنیوں کے بجلی چوری میں ملوث عملے کے خلاف بڑی کارروائی۔ تقیسم کار کمپنیوں نے گریڈ 17 سے 20 کے 1937 افسران کے تبادلے کردیئے۔ رپورٹ کے مطابق بجلی کی چوری میں ملوث تقسیم کار کمپنیوں کے عملے کیخلاف کارروائی کے دوران گریڈ 17 سے 20 کے 1937 افسران کے تبادلے کیے گئے، بری شہرت رکھنے والے 248 افسران کو ہیڈ کوارٹرز بھیج دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کیسکو نے 168افسران کا ٹرانسفر کیا۔ واضح رہے کہ نگران حکومت کا کہنا ہے کہ بجلی کی چوری اور بلوں کی ادائیگی تک سستی بجلی کی فراہمی ممکن نہیں۔
Load/Hide Comments


