خضدار، نال میں لڑکی کو قتل کردیا گیا، ملزم گرفتار

خضدار (انتخاب نیوز) نال میں لڑکی کو قتل کردیا گیا۔ مبینہ ملزم زیر حراست۔اطلاعات کے مطابق خضدار کے علاقے نال میں ایک لڑکی کو قتل کردیا گیا۔ پولیس نے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔ خضدار میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ لیویز حکام کے مطابق ہفتہ کو خضدار کے علا قے درنیلی نال میں مسمات ن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس نے بروقت کارروائی کر تے ہوئے مبینہ ملزم یاسین کو حراست میں لے لیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں