دشتگوران تنازعہ،فائرنگ سے سناڑی قبیلے کا ایک نوجوان جاں بحق
قلات(نمائندہ انتخاب) دشتگوران تنازعہ میں سناڑی مینگل قبائل کے مابین جھڑپ جاری، فائرنگ کے تبادلے میں سناڑی قبیلہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان نوراحمد ولد محمد نواز قوم سناڑی سکنہ دشتگوران جانبحق، اطلاعات کے مطابق دشتگوران میں کشیدگی بڑھ گئی، علاقے میں خوف و ہراس، لاش کو سوراب ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اہل علاقہ نے انتظامیہ اور علاقہ معتبرین و معززین سے اپیل کی ہیکہ دشگوران جاری تنازعہ کو روکنے کیلئے فوری عملی کردار ادا کیا جائے تاکہ مزید قیمتی جانیں ضائع نہ ہو یاد رہے کہ ہفتے کے روز بھی علماء کرام کا وفد دونوں فریقین سے ملاقات کرکے انہیں جنگ بندی کی اپیل کی لیکن یہ کوشش بھی بے سود ثابت ہوا
Load/Hide Comments


