کوئٹہ،انتظامیہ کی کا روائی 3ملزمان گر فتار مسروقہ ٹرک بمعہ 1400پارسل چاول برآمد

کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ میں پو لیس نے کا روائی کر تے ہوئے 24گھنٹوں کے اندر 3ملزمان کو گر فتار کر کے مسروقہ ٹرک بمعہ 1400پارسل چاول برآمد کر لیا ۔ پو لیس کے مطابق ڈی آئی جی پو لیس کوئٹہ اور ایس ایس پی آپریشن کی ہدایت پر24گھنٹوں کے اندر پو لیس نے کاروائی کر تے ہوئے گزشتہ رات تھانہ نیو سر یاب کی حدود سے اسلحے کے زور پر چھینے گئے ٹرک کوبمعہ 1400پارسل چاول کے برآمد کرکے 3ملزمان گرفتار کر لیا مزید تفتیش جا ری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں