پاکستان پیپلز پارٹی بانی پاکستان کی سیاسی سوچ اور فلسفے پر عمل پیرا ہے، بلاول
اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی محمد علی جناح کی سیاسی سوچ اور فلسفے پر عمل پیرا ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے محمد علی جناح کی75ویں برسی کے موقع پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ محمد علی جناح صدیوں میں پیدا ہونے والے کرشماتی لیڈر اور سیاسی مدبر تھے ، پاکستان پیپلز پارٹی محمد علی جناح کی سیاسی سوچ اور فلسفے پر عمل پیرا ہے، پیپلز پارٹی نے آئین و پارلیمان کی بالادستی، شہریوں کے حقوق پر کبھی سودے بازی نہیں کی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ محمد علی جناح کا جمہور دوست نظریہ اور جدید اسلامی فلاحی ریاست کا ویژن مشعلِ راہ ہے۔انہوں نے اس موقع پر عہد کرتے ہوئے مزید کہا کہ عہد کریں کہ ہم کسی مصلحت اور سمجھوتے کے بغیر محمد علی جناح کےبتائے راستے پر چلیں گے۔
Load/Hide Comments


