اسمگلنگ کی روک تھام، گوادر اور چمن میں محکمہ کسٹم کے متعدد افسران کا کراچی تبادلہ کردیا گیا

گوادر (آن لائن) کلکٹر کسٹم گوادر کے 14 افسران کا کراچی تبادلہ کردیا گیا تبادلہ ہونے والوں میں دو سپرنٹنڈنٹ 9 انسپکٹر جبکہ تین دیگر افسران شامل ہیں تفصیلات کے مطابق کلکٹر کسٹم گوادر میں تاریخ میں پہلی بار بڑے پیمانے پر افسران کا تبادلہ کردیا گیا کلکٹرکسٹم گوادر میں دو سپرنٹنڈنٹ سمیت 9 انسپکٹر کا یکمشت گوادر سے کراچی تبادلہ کردیا گیا گوادر سے کراچی تبادلہ ہونے والوں میں سپرنٹنڈنٹ کسٹم گوادر نصیراحمد بھوتانی،آصف زمان جبکہ انسپکٹرز میں شہزاداختر،شبیرخان،عیسی خان،محمدیوسف نوتیزئی، احمد خقن بزدار، لیاقت علی مگسی، بشیر وزیر اور اسلم کشمیری شامل ہیں جبکہ دیگر تین افسران جن میں آپریسر دولت خان، پرنسپل افیئرز فضل کریم پرینٹیو آفیسر یاسر عزیز شامل ہیں انکا بھی تبادلہ فوری طور پر گوادر سے کراچی کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں ایرانی تیل اور چینی کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے کسٹم میں افسران کا تبادلہ جاری ہے، اس قبل بھی بلوچستان کے شہر چمن سے بھی متعدد افسران کا کراچی تبادلہ کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں