خضدار، سارونہ میں گیسٹرو کی وبا سے متعدد افراد متاثر، محکمہ صحت کی ٹیمیں پہنچ گئیں

خضدار (بیورو رپورٹ) خضدار کی تحصیل وڈھ یونین کونسل سارونہ کلغلو کے قرب و جوار میں گیسٹرو کی وباءپھیلنے سے متعدد لوگ متاثر اور اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بشیر احمد بلوچ کی خصوصی ہدایت پر فوری طور پر ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس کی ٹیم متاثرہ علاقوں میں روانہ کردی گئی ہے راستہ دشوار گزار ہونے کی وجہ سے 12 گھنٹے کی مسافت کے بعد ٹیم متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر مریضوں کا علاج شروع کر دیاہے متاثرہ علاقوں میں جاڑی لاڑ فقیر ,کشت کلی ,عبدالواحد بھانڑو خوبینٹ اور کلغلو شامل ہیں محکمہ صحت کے ذرائع ٹیم کےمطابق متاثرہ علاقے میں ایک بچی اور ایک شخص کریم بخش سمیت دوافراد جان بحق ہوئے ہیں کریم بخش کی عمر 70 سال اور معصوم بچی کی عمر 3 سال اور گزشتہ روز ستمبر کی 8 تاریخ کو فوت ہوئی ہے علاقہ مکینوں کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم متاثرہ علاقے میں موجودہے اور ادویات بھی وافر مقدار میں موجود ہیں متاثرہ لوگوں کی علاج ومعالجہ ہورہی ہےمزید بیماری پر ٹیموں کنٹرول کیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں