ڈیرہ بگٹی میں 6 مغوی فٹ بالروں کی عدم بازیابی کیخلاف احتجاجی ریلی
ڈیرہ بگٹی (آن لائن) ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی وڈیرہ غلام نبی بگٹی کی قیادت میں فٹ بالرنوجوانوں کے اغوا کے خلاف اور بازیابی کے لئے ریلی نکالی گئی اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ ریلی پاکستان ہاس سے شروع ہوکر اللہ والی چوک پر اختتام پذیر ہوگئی اللہ والی چوک پر ڈسٹرکٹ چیئرمین وڈیرہ غلام نبی بگٹی اور دیگر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شرکا نے فٹ بال ٹورنامنٹ کھیلنے کے لئے جانے والے نوجوانوں کے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہیں اور نوجوانوں کی بازیابی کے لئے سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کریں گے۔ ان کی بازیابی تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے۔ کھلاڑیوں کی بازیابی کے لئے سیکورٹی فورسز کردار اد اکررہی ہے تاکہ جلد از جلد بازیابی کو عمل میں لایا جائے۔
Load/Hide Comments


