جموں و کشمیر میں بھارتی فوج پرمسلح حملہ، کرنل و میجر سمیت 6 اہلکار ہلاک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے کوکرناگ میں ایک مسلح حملے کے دوارن بھارتی فوج کا ایک کرنل، ایک میجر اور ایک سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سمیت چھ فوجی ہلاک ہو گئے۔سری نگر پولیس کے مطابق کوکرناگ میں بھارتی فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم پر عسکریت پسندوں کے حملے میں بھارتی فوج کے کرنل من پریت سنگھ، میجر آشیش ڈھونچک اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ہمایوں سمیت 6 فوجی ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ بدھ کی صبح اس وقت کیاگیا جب بھارتی فورسز کے اہلکار گڈول، کوکرناگ کے علاقے میں محاصرے اور سرچ آپریشن کررہے تھے ۔سری نگر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سرچ آپریشن کے دوران ایک عسکریت پسند بھی بھارتی فوج کی فائرنگ میں ہلاک ہوا جس کا تعلق پاکستان سے ہے۔دوسری جانب جموں کشمیر کی عسکری تنظیم قومی مزاحمتی محاذ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔تنظیم نے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع راولا کوٹ میں مارے گئے ابو قاسم کشمیری کی ٹارگٹ کلنگ کا بدلہ قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں