گیس فیلڈ میں بجلی کا بڑا بریک ڈاﺅن، سندھ میں فراہمی بری طرح متاثر

کراچی (انتخاب نیوز) گیس فیلڈ میں بجلی کے بڑے بریک ڈاو¿ن کی وجہ سے سندھ میں گیس فراہمی کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا۔ سوئی سدرن گیس کے اعلامیہ کے مطابق کنڑ پساکی گیس فیلڈ میں بجلی کا بڑا بریک ڈاو¿ن ہوا ہے جس کی وجہ سے گیس پیداوار میں بڑی کمی ہونے سے سندھ میں محدود اوقات کیلئے گیس قلت کا خدشہ ہے۔ سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ گیس فیلڈ سے کراچی اور سندھ کو گیس فراہمی میں 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی ہے جبکہ نعمت بسل گیس فیلڈ میں بھی تکنیکی خلل کے باعث 20 ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیداوار گھٹ گئی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گیس فراہمی میں بڑی کمی سے سوئی سدرن سسٹم بری طرح متاثر ہے، گھریلو صارفین کو اولین ترجیح پر رکھتے ہوئے گیس لوڈ مینجمنٹ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں