انٹر میڈٹ کے نتائج کا اعلان لڑکیاں بازی لے گئیں

کوئٹہ (اے پی پی) چیئرمین بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن کوئٹہ میر اعجازعظیم بلوچ نے 2023ایف اے اورایف اے سی کا رزلٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دفعہ پہلی اور تیسری پوزیشن لڑکیوں نے حاصل کرلی،امتحان میں کل 95220 طلباءشریک ہوئے جن میں سے 88732 کامیاب قرار پائے۔کامیابی کا تناسب %93.20 رہاجبکہ فرسٹ ائیر میں 44204 طلباءشریک ہوئے جن میں سے 40486 کامیاب قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب %91.60 رہااورسیکنڈ ایئرمیں 51016 طلباءشریک ہوئے جن میں سے 48246 کامیاب قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب %94.60 رہا۔فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ائیر میں کل 2780 طلباء مختلف مضامین میں غیر حاضر رہے۔ جبکہ 38 طلبہ کا نتیجہ دوران امتحان نا جائز ذرائع استعمال کرنے کی بناءپر منسوخ کیا گیا۔ رزلٹ میں پوزیشن لینے والے طلبا ءوطالبات اسلامیہ گرلز کالج کو ئٹہ کی طالبہ حافظہ مریم ولد گل محمد رول نمبر 352223 نے 1045 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، BRC Loralai کے طالب علم شبیر احمد ولد علی احمد رول نمبر 170380 نے 1044 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خضدار کی طالبہ جو یر یہ شبیر ولد شبیر احمد رول نمبر 223658 نے 1042 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیئر مین بورڈ اعجاز احمد بلوچ، کنٹرولر بورڈ عابدہ کا کڑ اور سیکر یٹری بورڈ محمد عظیم ساجدی نے کامیاب ہونے والے طلباءکو بالعموم اور پوزیشن لینے والوں کو با الخصوص مبارکباددی اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں سے قوم کی بڑی تو قعات وابستہ ہیں امید ہے کہ یہ طلباءوطالبات مزید محنت کر کے ملک وقوم اور خاص طور پر صوبے کا نام روشن کرینگے کیونکہ ہمارا مستقبل ان سے وابسطہ ہے کنٹرولر بورڈ نے امتحان کے انعقاد اور رزلٹ کی تیاری میں بھر پور معاونت پر بلوچستان کے قابل قدر اسا تذا کرام، بورڈ کے عملہ بلخصوص شعبہ امتحانات ، رزلٹ برانچ ، آئی ٹی سیکشن اور بورڈ کی خصوصی معائنہ ٹیموں کا شکر یہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں