حب میں خالی پلاٹ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد، ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنا دیا گیا
حب (نمائندہ انتخاب) حب مرکزی شاہراہ کے کنارے خالی پلاٹ سے دستی بم، اسلحہ، راﺅنڈز، بیٹری ڈیوائز ریمورٹ کنٹرول برآمد، آرمی بم ڈسپوزل ٹیم نے بم ناکارہ بنا دیا۔ اس حوالے سے بیروٹ تھانہ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایک اطلاع موصول ہوئی کہ حب شہر میں کوئٹہ کراچی شاہراہ کے کنارے واقعہ آواران ہوٹل وڈھ اسٹاپ سے متصل ایک خالی اراضی میں خودرو جنگلی جھاڑیوں میں مشتبہ پلاسٹک بیگ پڑا ہوا ہے، جس پر پولیس اور فورسز کے حکام موقع پر پہنچے اور وقوعہ سے ایک پلاسٹک بیگ میں موجود دستی بم، بیٹری ڈیوائز ریمورٹ کنٹرول جبکہ ایک دوسرے پلاسٹک بیگ میں نائن ایم ایم پستول اور 24 راﺅنڈز موجود تھے جنہیں تحویل میں لے لیا گیا جبکہ دستی بم کو اورماڑہ سے آنیوالی آرمی بم ڈسپوزل ٹیم نے ناکارہ بنا دیا۔‘ پولیس کے مطابق بم اور اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ میںدرج کیا جارہا ہے۔
Load/Hide Comments


