کیچ اور گوادر میں کارروائیاں، ڈھائی من چرس برآمد

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کیچ اور گوادر میں دو کارروائیوں کے دوران ڈھائی من چرس قبضے میں لے لی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، مزید سات کارروائیوں کے دوران 152 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے علاقوں کیچ اور گودار میں کارروائیاں کی گئیں جس کے دوران اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 100 کلو گرام چرس قبضے میں کرلی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں