سعودی عرب میں کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر 134 سرکاری ملازمین گرفتار

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر 134 سرکاری ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق انسداد بدعنوانی اتھارٹی نے درجنوں ملازمین سے تفتیش کی، جن میں وزارت داخلہ، دفاع، انصاف اور صحت کے ملازمین سے شامل تھے۔ محکمہ تعلیم، میونسپل و دیہی امور، ہاو¿سنگ، زکوٰ?، ٹیکس، کسٹم اتھارٹی کے ملازمین سے بھی تفتیش کی گئی۔ انسداد بدعنوانی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ضابطے کی کارروائی کرکے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں