راجا ریاض نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی، نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔ راجہ ریاض نے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف سے لندن میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران راجہ ریاض نے نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار، میاں ناصر جنجوعہ، عطاءاللہ تارڑ، ملک احمد خان، اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز بھی موجود تھے۔ اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں اہم فیصلے ہوں گے، میں نے عام انتخابات کےلیے 15فروری کی تاریخ دی ہے، الیکشن اس سے ہفتہ پہلے یا بعد میں ہوں گے۔
Load/Hide Comments


