برازیل میں طیارہ گر کر تباہ، 14افراد ہلاک
برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک)برازیل میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی ریاست ایمیزون میں طیارہ گر کر تباہ ہوا جس میں سوار تمام 14 افراد ہلاک ہو گئے۔طیارے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ کے علاوہ 12 سیاح بھی سوار تھے۔ہلاک افراد کی لاشیں ہسپتا ل منتقل کر دی گئیں جنہیں شناخت کے بعد ورثا سے حوالے کیا جائے گا۔سرکاری حکام کے مطابق طیارہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ۔
Load/Hide Comments


