چیف جسٹس کی نئی روایت ،اردو اورانگریزی میں حلف اٹھایا
اسلام آباد (ان لائن) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اتوار کو اپنی حلف برداری کے موقع پر ایک نئی روایت قائم کی انہوں نے حلف انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں اٹھایا جبکہ صدر عارف علوی کی خصوصی اجازت سے انہوں نے اپنی اہلیہ بیگم سرینا عیسی کو سٹیج پر اپنے ساتھ کھڑا کیا اور انھیں ساتھ کھڑا کرکے حلف لیا جس پر شرکاءمسکرا دئیے قاضی فائز عیسیٰ کے اس اقدام کا مقصد اپنی اہلیہ کو عزت و احترام دینا تھا کیونکہ ان کی وجہ سے ان کی اہلیہ کو بھی ماضی میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔#/s#
Load/Hide Comments


