کراچی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں نارتھ ناظم آباد شپ اونرز کالج کے قریب فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی، دونوں افراد کی لاشیں فاصلے سے ملیں۔فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق دونوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، واقعہ کی جگہ سے صرف ایک موٹر سائیکل ملی جبکہ مرنے والے دونوں افراد سے اسلحہ بھی نہیں ملا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ اہل علاقہ کے مطابق 7،8 گولیاں چلنے کی آواز آئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں