بارڈر کھلنے اور لسٹ جاری ہونے کے بعد بارڈر بچاﺅتحریک پنجگور نے اپنا دھرنا ختم کردیا

پنجگور (نامہ نگار) بارڈر بچاو¿ تحریک نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بارڈر کو کھول کر نوبت لسٹ جاری کرنے کے بعد اپنا دھرنا ختم کردیا۔ یہ دھرنا کل سے ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر جاری تھا ضلعی انتظامیہ کی اس یقین دہانی کے بعد کہ بارڈر 20 ستمبر کو کاروباری سرگرمیوں کے لیے کھول دیا جائے گا بارڈر بچا? تحریک نے اس یقین دہانی کے بعد ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے جاری دھرنا ختم کردیا بارڈر بچا? تحریک کے نمائندوں سعود احمد اشفاق آدم زبیر ایوب نجیب سلیم نے آل پارٹیز کے میں شامل جماعتوں نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل، جمعیت اسلام. مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی حق دو تحریک، تاجران کمیٹی کے نمائندوں بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری نوراحمد بلوچ، حاجی صالح محمد بلوچ ،حاجی عبدالغفار شمبے زئی، حاجی خلیل احمد دھانی، فریدنواز عادل ارباب اور دیگر کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا احتجاج اور دھرنا بارڈر سے وابستہ ان محنت کشوں کے لیے تھا جنکا روزگار بند کرکے انہیں نان شبینہ کا محتاج بنادیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ پنجگور سمیت بلوچستان کے لاکھوں عوام ایرانی بارڈر سے روزگار کررہے ہیں بارڈر کی بندش سے ہر طرف بھوک اور بے روزگاری پھیل چکی ہے گھر گھر بھوک وافلاس کا راج ہے انہوں نے کہا کہ اب ہمیں ضلعی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بارڈر پر کاروباری سرگرمیاں 20 ستمبر سے شروع ہونگی اور نوبت لسٹ بھی جاری ہوگا اس بات کے پیش ہم نے سیاسی جماعتوں اور بارڈر سے وابستہ کاروباری افراد سے صلاح مشورہ کے بعد کل سے جاری اپنا دھرنا ختم کردیا ہے اور اس امید کے ساتھ کہ دوبارہ عوام کو بے روزگار نہیں کیا جائے اور بارڈر پر معمول کے مطابق کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں