کراچی سے کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتار، سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر ہے، سی ٹی ڈی کا دعویٰ

کراچی (انتخاب نیوز) کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے کنواری کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم (ٹی ٹی پی) کا کارندہ گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نصراللہ کا بڑا بھائی مسلم خان ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے ہے، جبکہ ملزم کے رشتہ دار عزیزالرحمن کے سر کی قیمت ایک کروڑ مقرر ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم زخمی دہشت گردوں کو علاج اور رہائشی سہولت فراہم کرتا تھا اور کالعدم تنظیم کیلئے فنڈز بھی اکٹھا کرتا تھا۔ گرفتار ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں