بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی
کراچی (صباح نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقو ں میں جمعہ سے اتوار تک موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کردی ۔محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق ان تین دنوں میں سبی، قلات، لسبیلہ،کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد میں بھی بارش ہوگی، نشیبی علاقوں کے زیرآب آنے اور آندھی سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔اس بارے میں محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر د ی ہیں۔ملک کے مختلف شہروں میں 22 سے 24 ستمبر تک بارشوں کا امکان ہے۔ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہوں گی، ان سے سندھ میں کراچی، حیدرآباد سمیت مختلف علاقوں میں آندھی اور موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments


