بجلی چوری میں کیسکو برابر کی شریک ہے، نوشکی میں فراہمی کا سابقہ شیڈول بحال کیا جائے، جے یو آئی
نوشکی (پ ر) نوشکی میں بجلی کی فراہمی کی سابقہ شیڈول بحال کرکے کیسکو حکام زمیندار ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے کی پاسداری کریں، بجلی چوری میں کیسکو برابر کی شریک رہی ہیں معزز شہریوں کو تھانہ میں بیٹھا کر تذلیل کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ جمعیت علماءاسلام کے رئنما سابق صوبائی وزیر حاجی میر غلام دستگیر بادینی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ضلع نوشکی کے زرعی۔کمرشل اور گھریلوں بجلی صارفین کی بجلی واجبات کی ادائیگی اور ریکوری بلوچستان کی دیگر علاقوں کی نسبت بہتر اور مثالی رہی ہیں اس بنا پر کیسکو چیف نے زمیندار ایکشن کمیٹی کے ساتھ آٹھ گھنٹے کی بجلی فراہمی کی تحریری معاہدہ کی ہے مگر افسوس اب کیسکو حکام سب سے زیادہ نوشکی کے زمینداروں دکانداروں اور گھریلوں صارفین کو تنگ کررہے ہیں نوشکی کے دیہی فیڈرز کی دورانیہ کو یک دم آٹھ گھنٹے سے کم کرکے چار گھنٹے کی گئی ہے اور چار گھنٹے کی شیڈول بھی برائے نام ہے اگر یہی صورت حال رہی تو نوشکی سے زراعت کا مکمل خاتمہ ہوگی زمیندار اور کسان نان شبینہ کے محتاج ہوں گے ہزاروں افراد بےروز گار ہوں گے اور سب سے زیادہ ملک کو معاشی طور پر نقصان ہوگا کیونکہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کیسکو کے عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف گزشتہ کئی دنوں سے نوشکی میں عوام زمیندار اور سیاسی جماعتیں سراپا احتجاج ہیں روزانہ بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل کر پرامن احتجاج کرتے ہیں مگر کیسکو حکام کی کان تک جو نہیں رینگتی۔ انہوں نے کہاکہ بجلی چوری میں کیسکو برابر کی شریک رہی ہیں جھنوں نے بلوچستان سے ماہانہ کروڑوں روپے بطور رشوت وصول کی ہیں اور اب بجلی چوری کی نام پر سزا صرف معزز شہریوں کو دی جارہی ہیں شریف شہریوں کو حراست میں لیکر ان کے خلاف پرچے کیے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کیسکو چیف اپنے ہی معاہدے کی لاج رکھتے ہوئے نوشکی کے دیہی فیڈرز اور سٹی فیڈرز کی سابقہ بجلی شیڈول بحال کریں اور نوشکی کے زمینداروں کو بھاری نقصان سے بچائیں بصورت دیگر کیسکو حکام کے خلاف احتجاج میں روز بروز اضافہ ہوتا جائے گا۔


