ضلعی انتظامیہ کا ریونیو ریکارڈ کی پاسداری کے بجائے قابضین کو سپورٹ کرنا قبول نہیں، ذگر مینگل

قلات (انتخاب نیوز) ترجمان ذگر مینگل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے۔ سول انتظامیہ کا ریونیور ریکارڈ کی پاسداری کے بجائے مخالف فریق کو سپورٹ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے یہ کون سی طاقت ہے جو سول انتظامیہ کو اتنا مجبور کررہی ہے کہ ان کے سامنے ریونیو ریکارڈ کی کوئی حیثیت ہی نہیں، بجائے اس کے کہ ریکارڈ کے مطابق قابض فریق کو نکالے اسے مضبوط اور قابض بنا رہے ہیں۔ مینگل قبائل یہ سب کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے، بجائے اس مسئلے کو حل کرنے، حق کے ساتھ دینے کے ذگر مینگل کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس حرکت سے وہ خطرناک جنگ چھڑ جائے گی جس سے بلوچستان کا کوئی بھی شہر اور گلی کوچہ محفوظ نہیں رہے گا، ان سب کی ذمہ دار سول انتظامیہ ہوگی۔ ہم وزیراعلیٰ بلوچستان، کور کمانڈر بلوچستان، آئی جی ایف سی اور دیگر حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ ان سب کا نوٹس لیا جائے، اسی طرح کی حرکتوں کی وجہ سے پہلے سے بلوچستان میں آگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں، ماضی کی غلطیوں کو دہرانا سمجھداری نہیں بلکہ قبائل کو خطرناک جنگ میں دھکیلنے کی سازش ہے۔ سول انتظامیہ حالت خراب کرنے کے بجائے مسئلہ کے مستقل حل کوشش کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں