بلوچستان میں مختلف علاقوں کے 40 ڈی ایس پیز کے تبادلے کردیے گئے
کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں کے 40ڈی ایس پیز کے تبادلے کر دئے گئے ۔ انسپکٹر جنرل آف پو لیس بلو چستان کے جا ری کردہ اعلامیہ کے مطابق عبد اللہ عمران اور محمد شریف کا تبادلہ کر کے انہیں سی پی او کوئٹہ رپورٹ کر نے کی ہدایت جبکہ آصف غفور کو قائم مقام ایس ڈی پی او کچلاک تھانہ، سید عابد حسین بخاری کو قائم مقام ایس ڈی پی او شالکوٹ تھانہ، عبد الرب کاکڑ کو قائم مقام ایس ڈی پی او صدر تھانہ، مقصود احمد کو ایس ڈی پی او ایس ڈی آئی او شالکوٹ تھانہ، شیر احمد محمد شہی کو قائم مقام ایس ڈی آئی اوکینٹ تھانہ، عبد المالک کو ایس ڈی آئی اوقائد آباد تھانہ ، محمد منیم کھوسا کو ایس ڈی آئی اوسریاب تھانہ اور عابد خان جدون کو ایس ڈی آئی اوصدر تھانہ کوئٹہ تعینات کر دیا گیا جبکہ اس طرح بلو چستان کے مختلف اضلاع کے 30ڈی ایس پیز کے بھی تبادلے کر دئے گئے ہیں۔