مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹرالر حادثے کا شکار، دو افراد جاں بحق، ٹریفک معطل
مکران(صباح نیوز)مکران کوسٹل ہائی وے زون 01 پر ٹرالر گاڑی حادثے کا شکار، دو افراد جاں بحق ہو گئے ، کوسٹل ہائی وے ٹریفک کیلئے مکمل بند، مکران کوسٹل ہائی وے پولیس کے مطابق آج صبح بزی ٹاپ کے مقام پر کجھور سے لدا ایک ٹرالر گاڑی نمبر TLD-378 حادثے کا شکار ہو کر الٹ گیا ۔ جس میں سوار ڈرائیور دین محمد ولد باز محمد اور عبدالواسع ولد نور محمد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کی وجہ سے کوسٹل ہائی وے ٹریفک کیلئے بند ہے اور ریسکیو کا عمل جاری ہے۔ جاں بحق افراد کو ایمبولینس کے ذریعے اوتھل روانہ کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments