مبارک قاضی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مند میں خاموش ریلی کا انعقاد

مند (انتخاب نیوز) جمعہ کے دن اہالیان مند کی جانب سے شاعر آشوب بابائے بلوچ واجہ مبارک قاضی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم سی بی بینک مند سورو سے ہائی اسکول سورو تک خاموش ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے اختتام پر شمعیں روشن کرتے ہوئے واجہ مبارک قاضی کے شعر گنگنائے گئے۔ آخر میں بابا قاضی کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اہالیان مند کی جانب سے خاموش ریلی میں واجہ نور، ثناءاللہ لاشاری، سماجی کارکن وارث گل مندی، سماجی شخصیت انور جمال، بابو بدر، عنایت سلیم، سماجی شخصیت حنیف بلوچ، کہدا منظور، جہانزیب مندی، حاصل سید ذوالفقار ڈلسری، احسان ناصر مندی، جرنلسٹ آصف رضا مسعودی سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگ اور طلباءبڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر شرکاءنے مبارک قاضی کی زندگی اور ان کی قربانیوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں