دکی ،کوئلہ ٹرکوں کو ایف سی سیکورٹی فراہم کریگی
دکی ( آئی این پی ) لورالائی سکاوٹ بریگیڈ میں بریگیڈئیر رزاق احمد کی صدارت گزشتہ دنوں منعقد ہو نے والے اجلاس کے تسلسل میں جمعہ کو ایف سی 87 ونگ کے ونگ کمانڈر کرنل نعمان محبوب ملک کی زیر نگرانی ایک اور اجلاس منعقد ہوا جس میں سردار محمد انور ناصر، حاجی خیراللہ ناصر اور دیگر کول مائن اونرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ کوئلے سے لوڈ ٹرکوں کو کانوائے کی صورت میں روانہ کیا جائیگا۔ 24 ستمبر بروز اتوار سے کوئلے کے ٹرک روزانہ شام 6 بجے سے کانوائے کی صورت میں نکلیں گے۔ اس کانوائے کو ایف سی کیو ار ایف کی صورت میں سیکیورٹی فراہم کریگی۔ اجلاس میں تمال کول مائنز اونرز اور ٹرک مالکان اور کول ایجنٹ سے التماس کی گئی ہے کہ شام 6 بجے کے بعد کسی بھی کوئلے کے ٹرک کو باب دکی سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اور جو بھی ٹرک کانوائے میں بروقت شرکت نہ کرنے والے ٹرکوں کو روک کر اگلے دن کانوائے میں جانے کی اجازت ہوگی۔کوئلے کے کاروبار سے منسلک افراد اپنے کوئلے کے لوڈ ٹرک کانوائے کے ٹائم تک باب دکی پر پہنچایا کریں تاکہ ٹرکوں کی سیکورٹی یقینی بنائی جاسکے۔


