مستونگ، ٹرک اور کار میں تصادم، 4 افراد زخمی
مستونگ (صباح نیوز)مستونگ میںٹرک اور ٹو ڈی کار میں تصادم ،4 افراد زخمی ، تفصیلات کے مطابق درینگڑھ کے قریب قومی شاہراہ پر ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجہ میں کار میں سوار چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ریسکیو کرکے شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا ۔ہسپتال زرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت عبدالصمد ولد محمد جمیل سکنہ عیسیٰ نگری کوئٹہ، بلال اگمد ولد فقیر حسین سکنہ اسپینی روڈ کوئٹہ، محمد جاوید ولد عبدالرحیم ساکن جوائنٹ روڈ کوئٹہ اور ندیم احمد ولد عبدالرحمن ساکن جوائنٹ روڈ کوئٹہ سے ہوئی ہے ۔زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے
Load/Hide Comments