بلوچستان میں آئی ٹی سیکٹر کو پرموٹ کرنے کیلئے کلائوڈ پالیسی کی منظوری دےدی گئی، جان اچکزئی
کوئٹہ (آن لائن) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے اور صوبے میں آئی ٹی سیکٹر کو پرموٹ کرنے کے لئے کلا?ڈ پالیسی کی منظوری دےدی گئی ہے ہمارا صوبہ اس شعبے میں دیگر صوبوں سے پیچھے نہیں رہے گا کابینہ نے کینسر وارڈ کے لئے فنڈز اور پسنی فش ہاربر کی فزیبلٹی رپورٹ بنانے کی بھی منظوردی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو نگران کابینہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں میڈیا کو بر یفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کے پریس سیکرٹری شیخ عبدالرزاق بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے موقف کو واضح طور پر پیش کرنے کو سراہا گیا۔موجودہ حکومت کرپشن پر زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور امن وامان، تعلیم، صحت، آبنوشی سمیت دیگر منصوبوں کو ترجیح دے رہی ہے۔ جبکہ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے کوئٹہ گرین بس سروس کےلئے مزید 100بسیں عنقریب بلوچستان حکومت کے حوالے کردی جائےں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہورہاہے جسکے تدارک لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جارہا ہے۔کیونکہ سیلاب متا ثرین کی خراب صورتحال کا نوٹس لیا گیا ہے اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے نگران وزیر اعظم سے نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان ڈومکی ملاقات کریں گے تاکہ انہیں بلوچستان کی صورتحال اور سیلاب متاثرین کے حالات سے آگاہی فراہم کی جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ کابینہ نے آئی ٹی سیکٹر کو پرموٹ کرنے کے لئے کلا?ڈ پالیسی کی منظوری دی ہے ہمارا صوبہ آئی ٹی کے شعبے میں دیگر صوبوں سے پیچھے نہیں رہے گا آئی ٹی کے فروغ کے لئے صوبائی وزرائ اور آئی ٹی کی ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ایک ماہ میں اپنی سفارشات مکمل کرکے پیش کرے گی ان کا کہنا تھا کہ کابینہ نے انڈس ہسپتال کینسر وارڈ کے لئے 18 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی ہے جس سے کینسر کے مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات میسر آئے گی کابینہ نے پسنی فش ہاربر کی فیزیبلٹی رپورٹ بنانے کی منظوری دی ہے جس کا مقصد اس شعبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت امن کی بحالی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے کیونکہ حکومت کی پہلی ترجیح امن کی بحالی ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔


